پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (پی ایچ سی ) نے صوبے بھر میں 832 اتائی ڈاکٹروں کے مراکز سیل کر دیے۔
ترجمان کے مطابق پی ایچ سی نے انسدادِ اتائیت کارروائیوں کے لیے صوبے کے 29 اضلاع میں چھاپے مارے۔
پی ایچ سی ترجمان نے بتایا ہے کہ 5 ہفتوں کےد وران صوبے بھر میں 2 ہزار 954 مراکز پر کارروائیاں کی گئیں، جن میں 832 مراکز سیل کر دیے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے نے 1 ہزار 590 مراکز کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔
پی ایچ سی ترجمان کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 223، قصور اور سرگودھا میں 64، 64، ملتان میں 45، ننکانہ صاحب میں 39، شیخوپورہ میں 33 اور خانیوال میں 31 غیر قانونی مراکز بند کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق 2025ء میں اب تک 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے، جن میں 63 ہزار 500 غیر قانونی مراکز سیل کیے جا چکے ہیں۔