• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشید آباد کی روئی فیکٹری میں خوفناک آگ، 60 سالہ مزدور جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رشید آباد کی روئی فیکٹری میں خوفناک آگ، 60سالہ مزدور جھلس کر جاں بحق،5گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایاگیا،لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر، بلدیہ رشید آباد میں قائم روئی کی فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ملازم جھلس کر جاں بحق جبکہ فیکٹری میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانہ کی حدود بلدیہ ٹاؤن بلدیہ رشید آباد میں قائم روئی کی فیکٹری کے گودام میں اتوار کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی گئی اور آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،۔

ملک بھر سے سے مزید