• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، 4 جواریوں‘ منشیات فروشوں سمیت 17ملزمان گرفتار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس نے چھاپوں اوردیگرکارروائیوں کے دوران 4جواریوں ‘ منشیات فروشوں سمیت17ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ پولیس نے 6جواریوں فیصل خٹک ‘سمندرخان‘ گل یوسف اور ولی نورگدی کو گرفتارکرلیا جبکہ 2جواری فرار ہوگئے۔ داؤ پر لگی رقم‘ آکڑہ پرچیاں اور تاش کے پتے برآمدکرکے گرفتار ومفرورملزمان کے خلاف جوا آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پبن پولیس نے منشیات کے سپلائر ولی داد بروہی کو گرفتار کر کے5لیٹر کچی شراب برآمدکرلی ۔ سائٹ پولیس نے جھگڑے ‘ ہنگامہ آرائی اوردھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مفرور 6ملزمان شاہنواز چانڈیو‘ علی بخش چانڈیو ‘ مبین احمدچانڈیو‘ مقیم ‘ارسلان اوراکبرچانڈیو کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 12بوررپیٹر اورایک نائین ایم ایم پستول برآمدکرکے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات میں مزید 2 مقدمات درج کرلئے۔

ملک بھر سے سے مزید