سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) 24 گھنٹے کے دوران ملک دشمن خوارج کے ہاتھوں ضلع سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے یکے بعد دیگر 2 فوجی جوان شہید ہوگئے. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبہ بلوچستان میں سرگرم عمل ملک دشمن خوارج کے ساتھ شانہ بشانہ مقابلہ کرتے ہوئے شادی شدہ 2 بیٹیوں کا باپ فوجی جوان محمد عمران ولد شاہ محمد شیخ تعلق سانگھڑ اور 24 گھنٹے بعد صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں سرگرم عمل ملک دشمن خوارج کے ہاتھوں فوجی جوان 30 سالہ جمیل احمد ولد توفیق احمد قائم خانی تعلق کھپرو (ضلع سانگھڑ) نے بھی خوارج کے ساتھ شانہ بشانہ مقابلہ کرتے ہوئے بالاخر جام شہادت نوش کرلیا۔