• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں فیصلہ، ایم کیو ایم مرکز پر مٹھائی تقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیاتی اداروں بشمول کے ایم سی، واٹر بورڈ اور ڈی ایم سیز کے ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں عدالتِ عالیہ کے تاریخی فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان کی لیگل ایڈ کمیٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ فیصلے کی خوشی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر مٹھائی تقسیم کی گئی، جہاں چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق، مرکزی رہنما شبیر قائم خانی،راشد سبزواری، مسعود محمود، حق پرست ایم پی اے عامر صدیقی اور عادل عسکری سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ محنت کش اور ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی جدوجہد کی ہے اور عدالت کا یہ فیصلہ اس جدوجہد کا تسلسل اور عوامی خدمت کے عزم کی کامیاب عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ اس شہر کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ان کے جائز حقوق کی بحالی اور ان کی عزتِ نفس کا تحفظ ایم کیو ایم کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید