کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں سے کوئی ہمدردی نہیں کی جاسکتی، افواج پاکستان کی جانب سے پشاور میں دیا گیا پیغام قوم کے دل کی آواز ہے،ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اس وقت بھارت اور افغانستان جس طرح پاکستان میں دخل اندازی کررہے ہیں، اس 4کی مثال نہیں ملتی، کے پی کے میں حکومت کی ناقص پلاننگ اوربیڈ گورننس کی قیمت پاک فوج اور معصوم شہری اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں، بلوچستان اور کے پی کے میں بھارت اور افغانستان کے بعض ایجنٹ سیاسی آڑ میں کھل کر ریاست اور افواج پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں،وہ دہشت گردوں کے حق میں مہم چلارہے ہیں، بات چیت صرف ان سے ہوتی ہے جو پاکستان کے آئین اور ریاست کے قیام کو تسلیم کریں،ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں سے کوئی ہمدردی نہیں کی جاسکتی۔