کشمور(نامہ نگار)بخشا پور میں پرانے جھگڑے کی وجہ سے ڈومکی قبائل کے دو گروپوں میں جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص قتل بچہ زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بخشاپور کے حدود میں بخشا پور کے شاہی بازار میں ڈومکی قبائل کے دو گروپوں میں پرانے جھگڑے کی بنیاد پر فائرنگ کر کے ایک شخص حبیب اللہ ڈومکی کو موقع پر قتل کر دیا جبکہ گولی لگنے سے ایک بچہ زخمی ہو گیا شہریوں نے لاش اور زخمی کو اٹھا کر بخشاپور اسپتال لائے لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے لاش کو ورثائوں کے حوالے کر دی جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کر کے کشمور ہسپتال میں داخل کرا دیا ہے دوسری طرف خبر کے فائل ہونے تک مقدمہ داخل نہیں ہو سکا اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔