لاہور(جنگ نیوز/ایجنسیاں)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی متعدد سڑکیں بند‘سکیورٹی کے سخت انتظامات ‘موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی‘ ادھرحکومت کی اہم شخصیات اور مذہبی جماعت کے درمیان اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں جس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کی جانب سے رانا ثنا اللہ، خواجہ سلمان رفیق اور علامہ طاہر اشرفی کی مذہبی جماعت کے رہنماؤں سے بات چیت جاری ہے‘ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران اچھی پیشرفت ہو رہی ہے، فریقین کچھ مطالبات پر آگے بڑھے ہیں۔