جڑانوالہ ( آ ن لائن ) وزیر مملکت داخلہ و اینٹی نارکوٹکس سینیٹرطلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جو کچھ کررہی ہے اسٹیبلشمنٹ اس کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کا تحفظ ریڈ لائن ہے، وزیر اعلی بدلنے سے دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا۔ دہشتگر داور دہشتگردی جہاں کہیںبھی ہوگی اسکے خلاف آپریشن ہوگا‘ کسی بنیاد پرستی اور کسی کے ایجنڈے پر بلیک میل نہیں ہوں گے۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو الٹا کان پکڑنے کی عادت ہے کہ حکومت صرف وہ کرتی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے، کبھی سیدھا بھی دیکھیں کہ حکومت جو کر رہی ہے اسٹیبلشمنٹ اس کے ساتھ کھڑی ہے۔