• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زاید گرینڈ مسجد گلابی روشنیوں سے منور، بریسٹ کینسر آگاہی مہم میں 1000 سے زائد افراد کی شرکت

کراچی (نیوز ڈیسک) ابوظہبی میں واقع شیخ زاید گرینڈ مسجد گذشتہ روز گلابی روشنیوں سے روشن کیا گیا، جہاں ایک ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچے بریسٹ کینسر آگاہی کے لیے منعقدہ واک اور رن میں شریک ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ تقریب اکتوبر کے مہینے میں منائی جانے والی "بریسٹ کینسر آگاہی مہم" کے سلسلے کی ایک نمایاں سرگرمی تھی۔ شرکاء نے مسجد کے احاطے میں خصوصی طور پر سجائے گئے ٹریک پر دوڑ لگائی اور گلابی ربن کے نشانات تھامے آگاہی کے پیغامات دہرائے۔ تقریب میں شرکت کرنے والے متعدد افراد نے بتایا کہ ان کے لیے یہ صرف ایک عوامی مہم نہیں بلکہ جذباتی اور ذاتی تجربے سے جڑا لمحہ تھا۔

اہم خبریں سے مزید