کراچی(ٹی وی رپورٹ) افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج پر حملے کے حوالے سے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان عوام اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے نہیں ہی۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ افغانستان کو سمجھ لینا چاہئے پاکستان اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے چکا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائر بابر علاؤ الدین نے کہا کہ اگر پاکستان کے راستے جو افغانستان میں ٹریڈ کی جاتی ہے وہ بند کر دی جائے تو چار دن یہ ملک نہیں چل سکتا۔ ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا کہ ہم نے عالمی قوانین کے عین مطابق اپنے دفاع کے حق کو استعمال کیا۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض نے کہا کہ افغان طالبان حکومت کو جلد احساس ہوجائے گا کہ وہ غلط سمت جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ پاکستان کیلئے بہت بڑا دن ہے پاک فوج نے جس طریقے سے اس مذموم سازش کو ناکام بنایا ۔ ان کا مقصد یہ تھا کہ ہمارے بارڈر ایریاز کو غیر مستحکم کر کے دہشت گرد عناصر کو مزید تقویت ملے مگر میں سلام پیش کرتا ہوں پاک فوج کو جنہوں نے ان کو مکمل طور پر ناکام کیا۔ افغانستان میں اکیس پوزیشن جن کو نیوٹرلائز کیا گیا ہے ۔