مقبوضہ بیت المقدس،کراچی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیل نےغزہ کی تمام سرنگیں تباہ کرنےکا اعلان کیا ہے، اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ حماس کی سرنگوں کی تباہی امریکی منظوری سے ہوگی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ حماس کے سرنگوں کی تباہی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد شروع ہوگی، سرنگوں کو امریکا کی منظوری سے تباہ کیا جائے گا۔اسرائیل نے کہا کہ عملی کارروائی مغربی زیرقیادت بین الاقوامی میکنزم کے تحت انجام دی جائےگی، اسرائیلی وزیردفاع نے اسرائیلی فوج کو مشن کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔