• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا نیا ڈیجیٹل سرحدی نظام نافذ، پاسپورٹ پر مہر کا دور ختم

برسلز (جنگ نیوز) یورپی یونین کا نیا ڈیجیٹل سرحدی نظام نافذ، پاسپورٹ پر مہر کا دور ختم ہوگیا۔ غیر یورپی شہریوں کے داخلے و اخراج کا ریکارڈ اب الیکٹرانک، فنگر پرنٹس وچہرے کی تصویر لی جائیگی۔ نیا نظام 6 ماہ میں فعال، اقدام کا مقصد غیر قانونی ہجرت، جعلی شناخت اور زائد قیام کی روک تھام ہے۔ یورپی یونین نے اپنے بیرونی سرحدی نظام میں بڑی تبدیلی کا آغاز کرتے ہوئے “انٹری، ایگزٹ سسٹم” متعارف کرایا ہے، جو غیر یورپی شہریوں کے داخلے اور اخراج کا ریکارڈ ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرے گا۔ مسافروں کو سرحد پر پاسپورٹ اسکین کے ساتھ فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصویر دینی ہوگی۔ یہ نظام چھ ماہ میں مکمل نافذ ہوگا اور اپریل 2026سے پاسپورٹ پر مہر لگانے کی روایت ختم کر دی جائے گی۔ یورپی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہجرت پر قابو، سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور سرحدی نظام کو جدید بنانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید