• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ساختہ ممنوعہ ٹیکسٹائل مشینری درآمد کرنے کی کوشش ناکام، کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر کے محکمہ کسٹم نے بھارتی ساختہ ممنوعہ ٹیکسٹائل مشینری درآمد کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہےجبکہ دوکروڑ 40لاکھ روپے(85107ڈالر )مالیت کا سامان ضبط کر لیاگیا ہے، کلیئرنس کلکٹوریٹ نے متعلقہ کنسائنمنٹ کی فزیکل جانچ پڑتا ل کی،درآمدی دستاویزات میں سامان کا ماخذ چین ظاہر کیا گیا تھا، دورانِ معائنہ دیکھا گیا مشین پر موجود مینوفیکچرر پلیٹ اور شناختی نشانات دانستہ طور پر مٹا دیے گئے تھے تاکہ اصلی ماخذ چھپایا جا سکے،، کلکٹریٹ کسٹم آپریز منٹ کراچی اور کلکٹریٹ کسٹم انفورسمنٹ کراچی نےگذشتہ روز مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ساختہ ممنوعہ ٹیکسٹائل مشینری کی کلیئرنس کی کوشش ناکام بنا دی ہے ،کسٹم حکام نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ایک کنٹینر کو روکا اور جانچ پڑتال کی، جس میں درآمد کنندہ نے ظاہر کیا تھاکہ چینی ساختہ” ٹیکسٹائل ٹوسٹنگ مشین جبل علی دبئی سے کراچی کی ایک ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سےدرآمد کی گئی ہے
اہم خبریں سے مزید