شانگلہ(نمائندہ جنگ)کرم کوئلہ کان حادثہ،6 مزدور جاں بحق ،لاشیں نکالنے کیلئے آپریشن جاری، کرم کے کوئلہ کان میں حادثہ،شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے، ڈیڈباڈیزکی ریکوری کیلئے ریسکیو آپریشن جاری، کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے سے مزدور اندر پھنس گئے، جنہیں نکالنے کے لئے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے،مزدوروں کے اہل خانہ اور مقامی افراد بڑی تعداد جائے حادثہ پر موجود۔ گزشتہ روز ضلع کرم میں واقع یاستہ طورہ واڑی کی ایک کوئلہ کان میں مزدورکام کررہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی اور اس میں کام کرنے والے چھ مزدور پھنس گئے۔ ان مزدوروں میں سے پانچ کا تعلق ضلع شانگلہ کے تحصیل پورن سے ہیں جبکہ ایک مزدور کا تعلق ضلع سوات سے بتایا جا رہا ہے۔