• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولٹری اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، ہنگامی احکامات جاری

لاہور (آصف محمود بٹ)وفاقی حکومت نے پولٹری مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی برآمدات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام پشاور ہائی کورٹ میں دائر اس درخواست کے بعد سامنے آیا ہے جس میں زندہ مرغیوں، گوشت اور دیگر خوردنی اشیاء کی سرحد پار منتقلی میں اضافے پر تشویش ظاہر کی گئی تھی جو ملکی غذائی ذخائر اور قیمتوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔’’جنگ‘‘ کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی طرف سے جاری احکامات میں تمام چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور سول آرمڈ فورسز (رینجرز ، ایف سی) کے اعلیٰ حکام کو اس میں فوری طور پر اسمگلنگ روکنے، بین الصوبائی اور بین الاقوامی سرحدوں پر نگرانی سخت کرنے، اور انسدادِ اسمگلنگ کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید