• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکٹر کامسٹس یونیورسٹی تقرری کیلئے سمری صدر کو ارسال

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ریکٹر کامسٹس یونیورسٹی کی دو سال سے زائد عرصہ سے خالی پوسٹ پرامیدواروں کی تقرری کیلئے سمری منظوری کیلئے وزیر اعظم کے توسط سے صدر سیکرٹریٹ کو ارسال کی جا چکی ہے ، دستاویز کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ سمری 29اگست 2025کو بھجوائی گئی تھی ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق ریکٹر کامسٹس یونیورسی اسلام آباد کے عہدے کو پہلی مرتبہ 18 فروری 2024 کومشتہر کیا گیا، باقاعدہ طریق کا کے بعد پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرکو منتخب کیا گیا لیکن انہوں نے یہ پیشکش قبول نہ کی اور یو ای ٹی لاہور میں شمولیت اختیارکر لی ، جس پر یہ عہدہ دوبارہ 3 نومبر 2024کو مشتہر کیا گیا اور 18نومبر 2024تک 46درخواستیں موصول ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید