فیصل آباد (نمائندہ جنگ) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی معروف پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی نے یورپ اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کو برآمدات بڑھانے کے لیے مصر میں ایک ہوزری مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستانی یارن کا استعمال کیا جائے گا۔ انٹرلوپ کے چیئرمین مصدق ذوالقرنین کے مطابق مصر کے سوئز کینال اکنامک زون میں نئے مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام پر 35 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی اور اسے مکمل ہونے میں 18 ماہ کا عرصہ لگے گا۔