کراچی (افضل ندیم ڈوگر) اتوار کو مختلف ایئر لائنز کے انتظامی معاملات کی وجہ سے 10پروازیں منسوخ، تین متبادل اتاری گئیں جبکہ 65میں تاخیر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی اسلام اباد کی دو پروازیں پی کے 300، 301، کراچی سے تربت، سکھر، ملتان کی 5اسلام آباد دبئی 1، ملتان سے القسیم اور دبئی کی2پروازیں منسوخ کی گئیں۔ دبئی سیالکوٹ کی پرواز پی کے 180 اور جدہ فیصل اباد پی کے 764 لاہور اتاری گئیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 23 کراچی کی 11 پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے، لاہور کی 14 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ پشاور ایئرپورٹ کی 4 پروازوں میں 1 سے 6، فیصل اباد کی 1، ملتان کی 5 پروازوں میں 2 سے 7، اسکردو کی 4 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 3، سیالکوٹ کی 3 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔