• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں متعدد شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں متعدد شہری نقدی و  قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں مسلح افراد انور نامی شہری اورا س کی بیٹی سے غیر ملکی نقدی و زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے، کینٹ روڈ پر مسلح افراد نے واحد سے نقدی و لیپ ٹاپ چھین لیا، ڈیرہ اڈا چوک پر نامعلوم افراد نے علی سے موبائل فون چھین لیا، تھانہ چہلیک کے علاقے میں پرویز سے نقدی ،عثمان کا موبائل فون چھین لیا گیا جب کہ اسی تھانے کی حدود سے علی کا موٹر سائیکل چھین لیا گیا، تھانہ قطب پور کے علاقے میں سعید کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم افراد طاہر کے گھر سے زیوارات و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ اسی تھانے کی حدود سے اجمل کے گھر سے نقدی و زیورات چوری ہوگئے، ممتاز آباد کے علاقہ  میں نامعلوم افراد نے باقر شاہ کے ٹرک سے بیٹریاں چوری کر لیں، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے مجاہد سے نقدی چھین لی، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے الطاف کی سولر پلیٹیں چوری کرلی گئیں جب کہ اسی تھانے کی حدود سے ریاض کے گھر سے نقدی و دیگر سامان چوری کرلیاگیا، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں مسلح افراد نے رابیل سے نقدی چھین لی ،تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے شعیب کے کمرے سے نقدی چوری کرلی، تھانہ گلگشت کے علاقہ  میں نامعلوم افراد کلثوم کے گھر سے نقدی چوری کرکے لے گئے، تھانہ الپہ کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے اقبال سے نقدی چھین لی جب کہ  تھانہ قادرپوراں کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے امام بخش سے نقدی چھین لی۔
ملتان سے مزید