ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اتوار کے روز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وہاڑی روڈ 17 کسی نیوں ویڈا بس سٹاپ کے اطراف قائم تجاوزات بصورت کھوکھے کیبن وغیرہ کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹوا دیا۔ وہاڑی چوک اور اطراف میں بھی قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کر کے روڈ کو کلیئر کرا دیا گیا۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عوامی شکایت پر شاہ رکن کالونی بی بلاک و اطراف میں مستقل تجاوزات کو رضاکارانہ طور ختم کرنے کے لیے حتمی وارننگ کے نوٹسز بھی تعمیل کروادیے گئے۔