ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلعی صدر تحریک انصاف خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ بلدیاتی نظام کسی بھی معاشرے کی ترقی کی ضمانت ہوتے ہیں فارم 47کے نتیجے میں بننے والی حکومت نے لوگوں سے ان کے بنیادی حقوق چھینے ہیں جو حق لوگوں کو آئین نے دیا ہے وہ بھی چھین لیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی بیروزگاری افراتفری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان کی مقبول ترین سیاسی پارٹی تحریک انصاف بھرپور طریقے سے تیار ہے تحریک انصاف کے تمام کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ آصف انور،ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے مخدوم عامر عباس سینئر نائب صدر محمد یاسر خان، نائب صدرور ملک مرتضی اٹھنگل،ملک ریاض دھرالہ ایڈوکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری مظفر جمیل، صدر شجاعباد عرفان شوکت خان، صدر جلال پور ملک ایاز لانگ، صدر آئی ایل ایف، صدر آئی ایس ایف، خواتین ونگ و تنظیمی عہدیدران نے شرکت کی۔