• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کا پاکستانی سرحدوں پر حملہ شرمناک ، پاک فوج نے ناکام بنا دیا، سنی سپریم کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سنی سپریم کونسل جماعت اہلسنت پاکستان کے رکن وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،صوبائی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان پنجاب علامہ محمد فاروق خان سعیدی، صدر جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب مولانا محمد ایوب مغل نورانی، صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری، سید محمد رمضان شاہ فیضی، مرزا محمد ارشد القادری،پیر عزیز رسول سیفی، صاحبزادہ قاری مطیع الرسول سعیدی اورپیر خواجہ شفیق اللہ البدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہافغانستان کا پاکستانیسرحدوں پر حملہ شرم ناک ہے، الحمدللہ ہماری بہادر اور غیور افواج نے دشمن کی کارروائیوں کو ناکام بنادیا،تحریک لبیک پاکستان کا فلسطین اور غزہ کی حمایت میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مارچ کا اعلان پہلے سے ہوچکا تھا، عاشقان رسول ﷺ اسلامی جذبہ اخوت کے تحت گھروں سے نکلے تھے اور ان کے خلاف پرتشدد کاررائیوں کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا، جماعت اہلسنت پاکستان کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا،جن کا اس صورتحال سے کوئی تعلق نہیں اور بار بار حقائق بتانے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جارہا اور جماعت اہلسنت پاکستان کو بلا وجہ اشتعال دلایا جارہا ہے، تنظیمات اہلسنت کے قائدین پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار شدگان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، مقدمات ختم کیے جائیں اور شہدا کے پسماندگان اور زخمی ہونے والے افراد کی معقول مالی مدد کی جائے اور اس کے ساتھ ہی ہم تحریک لبیک پاکستان کے ذمہ داروں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت کی طرف سے پیش کش پر مذاکرات کی میز پرآجائیں۔
ملتان سے مزید