• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم صحت کے حوالے سے ویمن یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان، ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان میں، سی سی ایل فارما کے تعاون سے " ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے" کے موقع پر تقریب کی صدارت کی۔سماجی شخصیت خالد محمود بٹ ، مہمان اعزاز ڈاکٹر آصف مغل ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس، نشتر ہسپتال نے ادارہ میں مقیم کلائنٹس کو پروجیکٹر کے ذریعے ذہنی صحت کے حوالہ سے ایک پریکٹیکل تربیتی لیکچر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان، سدھیر رندھاوا ہیڈ آف سیلز سی سی ایل، سپرنٹینڈنٹ ڈی آر سی میڈم سمیرا ستار، ڈاکٹر نسیم اقبال، پلیسمنٹ آفیسر محمد میثم صدیقی، سائیکالوجسٹ میڈم عظمی امین، تنویر کاشف سی سی ایل فارما نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید