ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوہارون آباد ڈویژن میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد لائن سٹاف میں سیفٹی شعور کو اجاگر کرنا اور دورانِ ڈیوٹی حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ہارون آبادڈویژن ناصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن مین ہمارے ہیرو ہیں جو اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔ ان کی جانوں کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔