ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں راشد اقبال نے کہا کہ ایک بار پھر ہماری برآمدات میں کمی آرہی ہے جوباعث تشویش ہے حکومت برآمدات کو سو بلین ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن اس ہدف کے حصول کیلئے توانائی کے نرخ اورپالیسی ریٹ کو علاقائی تجارتی ممالک کے برابرکرنا ہوگا اگر بجلی کے فی یونٹ نرخ 9سینٹ اور پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں آجائے توہماری مصنوعات عالمی منڈیوں میں مسابقت کی پوزیشن میں آسکتی ہیں۔