ملتان(سٹاف رپورٹر ) ٹکٹ ہولڈرتحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہےنے زین حسین قریشی کے ہمراہ جلال پورسیلاب زدگان میں راشن،ادوایات و دیگر امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ این اے 148سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں جہاں بھی سیلاب سے متاثرہ خاندان موجود ہیں ان کی مدد اور امداد کے لئے ضرورپہنچوں گا یہ سیلاب زدگان کوئی غیر نہیں ہمارے اپنے بھائی بہن اور بچے ہیں جن کی مشکل وقت میں مدد کرنا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے جتنا ہوسکے گا میں اور میری ٹیم ہر ممکن حد تک سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے کوشش کریں گے۔بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ اچھا اور برا وقت آتا ہے اور گزر جاتا ہے ہمیں برے وقت کو بھلاتے ہوئے اچھے وقت کی یادوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنا چاہیے۔