ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں کنٹینز کی چیکنگ،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نشتر ہسپتال،انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کنٹینز کا معائنہ کیا،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کنٹین کو ڈیڑھ لاکھ جبکہ نشتر ہسپتال کنٹین کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا،اس موقع پر 20 کلو غیر معیاری خوراک تلف کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں کی کنٹینز میں خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے 2 ہسپتالوں میں کنٹینز کا معائنہ کیا۔زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس،دودھ میں انسانی بال اور حشرات پائے جانے،کھانوں میں رینسڈ آئل کا استعمال کیا جارہا تھا۔کچن ایریا میں ناقابل سراغ سوسز کی موجودگی،کھانے پینے اشیاء کو ڈھانپ کر نہیں رکھا گیا تھا۔ ٹوٹے اور زنگ لگے فریزر میں دودھ،سبزیاں اور گوشت کو اکٹھا سٹور کیا گیا تھا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں اور دیگر عوام کو اچھی خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے کنٹینز کو مسلسل چیک کیا جارہا ہے، شہریوں کی صحت کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔