• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسان رہنما حاجی اختر پی ٹی آئی کسان ونگ ضلع ملتان کے نائب صدر نامزد

ملتان( سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ کی صوبائی قیادت نے کسان رہنما حاجی اختر خان کو کسان ونگ ملتان کا ضلعی نائب صدر نامزد کردیا ہے ، سابق ایم این اے ابراہیم خان ملیزئی،مخدوم راجن بخش گیلانی ، بیرسٹر تیمور مہے،ضلعی صدر کسان ونگ مخدوم زین العابدین گیلانی ایڈووکیٹ ،مخدوم عامر عباس ، عمران شوکت ملیزئی ودیگر اہم شخصیات نے حاجی اختر خان کو ضلعی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے او رامید ظاہر کی ہے کہ حاجی اختر خان کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے ۔
ملتان سے مزید