ملتان(سٹاف رپورٹر) ملی لیبر ونگ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام تنظیمی اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت صدر ملی لیبر ونگ ملتان محمد طارق نے کی جبکہ حافظ ابو الحسن جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور شرکاء سے گفتگو کی۔اجلاس کا بنیادی ایجنڈا 2 نومبر کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے تاریخی ورکرز کنونشن کی بھرپور تیاری اور ضلعی سطح پر تنظیمی کردار کو مزید فعال بنانا تھا اور اہداف طے کیے گئےاس موقع پر ملتان ریلوے اسٹیشن لیبر یونین کے قائدین نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور ملی لیبر ونگ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ساتھ مکمل تعاون اور اشتراک عمل کا اعلان کیا۔