• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے پاکستانی چوکیوں پر حملے قابل مذمت ہیں، مرکزی جمعیت اہلحدیث

ملتان (سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کی چوکیوں پر حملے قابل مذمت، افسوس ناک، غیر ذمہ دارانہ اور اسلامی اخوت کے تقاضوں کے منافی ہیں جس پر پاک فوج کا بھر پور جواب بالکل درست اور زبردست اقدام ہے،قوم دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے، انہوں نے  مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ بھائی چارے، اسلامی یکجہتی اور خیرسگالی کے جذبات کے تحت تعلقات قائم رکھے۔ افغانستان کی جنگوں اور بحرانوں میں پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی، تعلیم، روزگار اور تحفظ فراہم کیا، مگر آج وہی عناصر جنہیں کبھی سہارا دیا گیا، وہی ملک کے امن اور خودمختاری پر حملہ آور ہیں اور دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔
ملتان سے مزید