• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: اسرائیلی دستی بم حملے میں عالمی امن فوج کا سپاہی زخمی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن فوجی دستے پر اسرائیلی دستی بم حملے میں 1 فوجی زخمی ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں تعینات عالمی امن فوج کی پوزیشن پر اسرائیل کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا، اسرائیل کی جانب سے امن فوج کے خلاف ایک مہینے میں تیسری بار اس قسم  کا حملہ ہوا ہے۔

امن مشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ڈرون سے دستی بم امن فوج کے کفرکلہ پوزیشن پر پھینکا گیا جس کی وجہ سے امن دستے میں شامل ایک فوجی زخمی ہوگیا۔

اقوام متحدہ کے امن دستے(UNIFIL) لبنان اور اسرائیل کے درمیان 27 نومبر 2024ء میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے علاقے میں موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید