• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منعم ظفر اور سیف الدین کی قیادت میں ٹاؤن چیئرمینز کی وزیر بلدیات سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن چیئر مینوں نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے ملاقات کرکے کراچی کے بلدیاتی مسائل، عوام کی مشکلات و پریشانیوں پر بات چیت اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ناصر حسین شاہ نے وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا اور تمام مسائل اور ان کے حل پر تفصیل سے گفتگو کی اور کہا کہ بہت سے معاملات میں جماعت اسلامی کے تعاون کی ضرورت ہے جن میں اداروں کے باہمی رابطوں کے طریقے کار اور مختلف امور میں قانون سازی وغیرہ شامل ہیں، وفد کے ارکان نے کہا کہ واٹرکارپوریشن، سندھ سالڈو یسٹ مینجمنٹ اور ایس بی سی اے کے حوالے سے درپیش مسائل حل ہونے چا ہئیں ،کراچی بھر کی ٹوٹی سڑکیں اور سیوریج کا نظام عذاب بنا ہوا ہے، اس کے لیے ٹاؤنز کو فنڈز فراہم کیے جائیں، صوبائی اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی اسکیموں میں نہ تو ٹاؤن اور یوسی چیئرمینوں کی تجاویز شامل کی گئیں نہ ان کاموں میں اعتماد میں لیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے ایک جانب اربوں روپے ضائع ہو رہے ہیں تو دوسری جانب عوام کو ان اسکیموں کی تکمیل سے جو سہولت ملنی چاہیئے تھیں وہ اس سے محروم ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید