• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالم اسلام کے مابین فکر و موقف کی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے مابین فکر و موقف کی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے فقدان کے باعث آج امت مسلمہ عالمی سطح پر اہل اسلام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ایک موقف پر متفق نہیں ہے، عالم اسلام میں اتحاد کی محور و مرکز ذاتِ اقدس حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی ہے جن کی سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہو کر اہل اسلام دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید