• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کراچی میں پانچ نئی آکسیجن لائنوں کی تنصیب کا کام مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی سسٹم کی اپگریڈیشن کا کام مکمل ہوگیا ، افتتاحی تقریب سے مہمانِ خصوصی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر سید وقار مہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ منصوبے کے تحت اسپتال کے پرانے سنگل آکسیجن لائن سسٹم کو پانچ مرکزی لائنوں تک توسیع دی گئی ہے جس سے تمام وارڈز میں بلا تعطل اور متوازن آکسیجن فراہمی ممکن ہو گئی ہے، ہر وارڈ میں علیحدہ الارم اور میٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کی حفاظت اور نگرانی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید