کراچی( اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں خواتین سے لوٹ مار میں ملوث گروہ سرگرم ہے،لوٹ مار میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر پر آگئی جس میںواضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان راہ چلتی خواتین کو اسلحے کے زور پر لوٹ رہے ہیں۔ واردات کے دوران ایک ملزم خواتین سے نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات چھین کر اپنے ساتھی کے حوالے کرتا رہا۔ کرائم انویسٹی گیشن سیل نے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔