• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفیق موڑ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شفیق موڑ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی،تفصیلات کے مطابق شفیق موڑ پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 60 سالہ اعجاز ولد شبیر جاں بحق اور 26 سالہ حماد ولد اعجاز زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق دو ملزمان سمن آباد تھانے کی حدود سے ایک رائیڈر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تو رائیڈر نے شور مچا دیا اور ملزمان کا پیچھا کیا،فرار ہوتے ملزمان جب شفیق موڑ کے قریب پہنچے تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے موٹر سائیکل پر گزرنے والے دو افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک نے دم توڑ دیا جبکہ دوسرے شخص کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے،مقتول اعجاز کے اہلخانہ کے مطابق اعجاز اور زخمی حماد کارپینٹر تھے،دونوں گلشن اقبال کام پر جا رہے تھے،مقتول اعجاز نارتھ کراچی کا رہائشی اور دو بچیوں کا باپ تھا،جنوری میں مقتول کی ایک بیٹی کی شادی بھی طے تھی،دریں اثنا علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے موقع سے ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے تاہم ایس ایچ او نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید