کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم شعبے اطلاعات کے سنیئر رکن عامر جمیل منگل کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،51سالہ عامر جمیل کوصبح تین بجے اچانک دل کا دورہ پڑا اور اسپتال لے جانے سے قبل ہی خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی نماز جنازہ نارتھ کراچی کی مسجد میں ادا کی گئی اور انہیں کورنگی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،دریں اثناءمرحوم کا سوئم بدھ کو سہ پہر 3بجے سے بعد نماز عصر مکان نمبر D -2 سیکٹر 11نارتھ کراچی میں ہوگا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق اور دیگر رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔