• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بین الاقوامی میئرز فورم میں شرکت کیلئے جاپان روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بین الاقوامی میئرز فورم میں شرکت کے لیے ٹوئیوٹا سٹی، جاپان روانہ ہوگئے ہیں یہ عالمی سطح کا اہم اجلاس 14اکتوبر سے 16اکتوبر 2025ء تک منعقد ہوگا۔یہ بین الاقوامی فورم دنیا بھر کے شہروں کے سربراہان، شہری منصوبہ سازوں اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا، جہاں اقوام متحدہ کے 2030ایجنڈا برائے پائیدار ترقی اور ایس ڈی جیز (SDGs) پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جائے گا، خاص طور پر شہروں، قصبوں اور نواحی علاقوں میں ترقیاتی حکمتِ عملیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گیمیئر مرتضیٰ وہاب فورم کے دوران موسمیاتی تغیرات اور شہری لچک (Urban Resilience) کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ کراچی میں جاری ماحولیاتی اقدامات اور پائیدار ترقی کے منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے اس اجلاس میں فلاڈیلفیا کے میئر سمیت دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید