• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو اس وقت اندورنی سطح پر استحکام کی ضرورت ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت اندورنی سطح پر استحکام کی ضرورت ہے، دھرنے اور احتجاج کی سیاست سے معاشی صورت حال میں خرابی کا اندیشہ ہے،تمام معامالات کو افہام وتفہیم سے طے کیا جائے،بات چیت سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں، توڑ پھوڑ کی سیاست سے ریاست کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،موجودہ صورت حال میں جب عالمی سطح پر دنیا بھر میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا جارہا ہے،اس کی دنیا بھر میں امن کیلئے کوششوں کا اعتراف کیا جارہا ہے ملک میں خلفشار اور انتشار کی سیاست کو ہوا دی جارہی ہے،سڑکوں کی بندش سے عام شہریوں کو جن تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کا ہرسیاسی، مذہبی جماعت کو احساس کرنا چاہئے۔

ملک بھر سے سے مزید