کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے مبینہ کرپشن اور شکایتیں موصول ہونے کے بعد نچلے درجے کے ملازمین کے بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز جو پنجاب کے مختلف شہروں جن میں ملتان، لاہور، فیصل آباد اور گجرانوالہ شامل ہیں وہاں تعینات اہلکاروں کے تبادلے بلوچستان زون میں کر دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح بلوچستان زون کے مذکورہ رینک کے اہلکاروں کو پنجاب کے مختلف شہروں میں فوری طور پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔