کراچی (اسٹاف رپورٹر)افغان بستی میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے بعد پولیس حکام نے خالی ہونے والے مکانات اور زمین پر قبضہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقعے افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قبضہ کرسکتی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ایک خط لکھا ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ خالی ہونے والی زمین کے تحفظ کے لیے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران پر مشتمل ایک مشترکہ اسپیشل کمیٹی تشکیل دی جائے جو زمین کا سروے کرے اور ایم ڈی اے کو فوری طور پر زمین اپنے قبضے میں لینے کے اقدامات کرے۔