کراچی (اسد ابن حسن) سعودی عرب کی لوکاسٹ ایئر لائن نے پاکستان کے پانچویں شہر لاہور کے لئے بھی پروازوں کا اغاز شروع کر رہی ہے۔ مذکورہ ایئر لائن کی مجموعی ہفتہ وار پر رازوں کی تعداد 18ہو گئی ہے۔ ریاض سے لاہور کے لئے پروازوں کا آغاز 27اکتوبر سے ہوگا۔ مذکورہ ایر لائن نے اپنی پروازوں کا اپریشن اگست کے ماہ میں کراچی سے شروع کیا تھا۔ دو ماہ کے اندر کراچی کے بعد اسلام آباد پشاور اور سیالکوٹ سے پروازوں کا اپریشن شروع کر دیا گیا۔