ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم، تفصیلات کے مطابقتھانہ کینٹ اور گلگشت کے علاقوں میں موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹے مارکر ذاکر اللہ، نعمان افتخار اور تو ثیق کے موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں ذیشان خان سے نامعلوم ملزمان نقدی موٹرسائیکل اورموبائل فون چھین کر لے گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں محمد فاروق سے مسلح ملزمان نے الیکٹرک بائیک اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد شاویز سے ڈاکو نقدی، موٹرسائیکل اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں خواجہ خالد محمود کی بکریاں، راجہ رام کے علاقے میں نوید کی بکری و ٹرالی، سٹی جلالپور کے علاقے میں محمد سلیم کی نقدی و موبائل فون،پروین بی بی کا سونا تین ماشہ، محمد مجاہد کی نقدی و موبائل فون، مخدوم رشید کے علاقے میں انس افتخار کی موٹرسائیکل، صدر جلالپور کے علاقے میں مظہر حسین کی تار،ملک کوڑا کی اینٹیں، کینٹ کے علاقے میںعبدالغفور، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں محمد شہباز کے موبائل فونز، قطب پور کے علاقے میں مدثر حسین کا ٹیوب ویل، توصیف مصطفیٰ کی نقدی اور موبائل فون وغیرہ، سجاد حیدر کا میٹر بجلی، شاہ شمس کے علاقے میں محمد بلال کا موبائل، شاہ شمس کے علاقے میں محمد فہد کا سامان، ممتاز آباد کے علاقے میں منور حسین کی لکڑی اور عمران سلیم کا موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔