• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کی چیئرمین اولڈ سٹی اتھارٹی باکو سے ملاقات ،ثقافتی تعلقات پر تبادلۂ خیال

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اولڈ سٹی اتھارٹی باکو کے چیئرمین مسٹر رفات محمود سے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ ثقافتی تعلقات، تاریخی ورثے کے فروغ اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر باکو میں واقع تاریخی ملتان کارواں سرائے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مقام دونوں شہروں کے تاریخی تعلقات کی علامت ہےجسے اب باکو میں میوزیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔کمشنر عامر کریم خاں نے تجویز دی کہ اس میوزیم میں "ملتانی کارنر" قائم کیا جائے۔
ملتان سے مزید