ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز گندم کی امدادی قیمت پینتیس سو روپے مقرر کرنے کے فیصلےپر نظر ثانی کریں،سندھ اور پنجاب کسانوں کے معاملات پر سیاست کررہے ہیں،حکومت کیغلط پالیسیوں کی وجہ سے فصلوں کی ایکسپورٹ میں کمی آنا لمحہ فکریہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔