ملتان /شجاع آباد(سٹاف رپورٹر /نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا،تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے شجاع آباد میں تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور او پی ڈی کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے ملاقات کر کے علاج معالجے کے حوالے سے ان کے مسائل اور اطمینان کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار اور ادویات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔