• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1ہزار 140لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، 73ہزار روپے کے جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاررائی ،ڈیری سیفٹی ٹیموں نے 3 ملک شاپس اور ایک دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ کی،اس دوران 1 ہزار 140 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، ملک شاپس اور دودھ سپلائر کو 73 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نیو ماڈل ٹاؤن اور علی ٹاؤن میں ملک شاپس جبکہ دودھ بردار گاڑی کو دنیاپور روڈ پر چیک کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ، قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ سیمپل فیل ہونے پر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔
ملتان سے مزید