• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزرفتار موٹر سائیکل سلپ ہونے سے نوجوان شدید زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی پولیس کی دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل سوار لڑکے کو روکنے کی کوشش، لڑکا پولیس کو دیکھ کر گھبراگیا اور موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث نیچے گر گیا، جسےزخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں سی سی ڈی نےسبزی منڈی کے عقب میں دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل سوار لڑکے کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل سوار لڑکا سی سی ڈی ٹیم کو دیکھ کر رکنے کی بجائے گھبرا کر موٹرسائیکل بھگا کر لے گیا اور سلپ ہوکر نیچے گرگیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو1122 کے مطابق زخمی لڑکے کیشناخت15سالہ عمان شکیل کے نام سےہوئی۔
ملتان سے مزید