• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انرویل ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام مکس انسٹیٹیوٹ میں پنک ڈے کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) انر ویل ڈسٹرکٹ 340 کی چیئر پرسن  رضوانہ ملک نے کہا ہے کہ چھاتی کا سرطان خواتین کی خاموشی اور سستی کی وجہ سے پھیل رہا ہے ، اپنے گھر والوں کو بروقت اس مرض کا بتا کر  علاج ممکن ہے، انر ویل کے تمام کلبز چھاتی کے سرطان سے آگہی کے لیے بھرپور مہم چلائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مکس انسٹی ٹیوٹ میں انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے زیراہتمام چھاتی کے کینسر کی آگہی مہم کے سلسلے میں پنک ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے ڈسٹرکٹ سیکرٹری مسز صالحہ پاشا، لیڈی ڈاکٹرزاہدہ صبیح اور ڈاکٹر سدرہ محمود، ارم مجاہد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 
ملتان سے مزید